اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل انکوائری کے ذریعے کروائی جائے۔

واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا جارہا ہے  اور سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کیخلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

علاوہ ازیں ہفتے کے روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، میں اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے