19 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج اسلام آباد چلے گئے، لیگی قائد اسلام آباد سے مری جائیں گے جہاں ان کا تقریباً ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران رواں ہفتے میں نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ8 فروری کے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر گئے ہیں۔