اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آزاد اراکین کیلئے سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز، سہولت ڈیسک قائم

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(ویب ڈیسک) آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہولت ڈیسک قائم کر دیا گیا۔

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہولت ڈیسک قائم کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو پارٹی سربراہ کا اصل بیان حلفی سہولت ڈیسک پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے صرف ایک دن رہ گیا، آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے۔

ہفتے کو جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی کے نومنتخب ایم این ایز کو آج بروز پیر تک کسی بھی سیاسی جماعت میں لازمی شمولیت اختیار کرنا ہوگی جبکہ جن ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن اتوار کو جاری ہوا ان کو منگل تک کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے