اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کا ساتھ چلنے پر اتفاق

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے ملکی معاملات پر ایک ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس شریک ہوئے۔

تینوں جماعتوں کے قائدین نے ملکی صورتحال، انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ سیاسی اتحاد پر گفتگو بھی کی گئی، ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے ملکی معاملات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے، بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اتحاد کے بعد تحریک انصاف نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین آج سے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے