19 Feb 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت اور اس کے گردو نواح میں ہلکی بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، کاہنہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔
علاوہ ازیں قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔