شہرکی خبریں
بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: مریم نواز
18 Feb 2024
18 Feb 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے، افسر گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسروں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔