اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حالیہ انتخاب پاکستانی تاریخ کا آلودہ ترین الیکشن تھا: سراج الحق

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حالیہ انتخابات کو ملکی تاریخ کے آلودہ ترین الیکشن قرار دے دیا۔

منصورہ میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2024 کا الیکشن پاکستانی تاریخ کا آلودہ ترین الیکشن تھا، دنیا میں پہلے الیکشن بعد میں حکومت بنتی ہے، پاکستان میں پہلے حکومت بنتی ہے فیصلے ہوتے ہیں پھرالیکشن ہوتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے بعد انتشار میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 ء میں  الیکشن ہوا نتائج تسلیم نہیں کیے گئے، اسی طرح یہ کھیل آج بھی جاری ہے،  الیکشن کے بعد پولرائزیشن میں اضافہ ہوا،ہر جگہ دھاندلی ہوئی لیکن  وہ لوگ خاموش ہیں جو بینیفشری ہیں،  الیکشن کا دن غیر شفاف الیکشن کیلئے پرامن دن تھا، راولپنڈی کا کمشنر دیگ کا ایک چاول ہے ساری دیگ ہی ایسی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آر اوز عدلیہ سے لینے کی بجائے  انتظامیہ سے لیے گئے، ہماری جمہوریت 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں زمین تلے دب گئی، الیکشن کے دن نیٹ کام نہیں کرتا لوگوں میں خوف ہوتا ہے،الیکشن سے ہمارے 5 سال مزید ضائع ہو گئے۔

  انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر  لوگوں کے تحفظات تھے، لوگ عدالتوں میں گئے فائلیں جلد بازی میں بند کردی گئیں، یہ تاریخ کا غیر شفاف الیکشن لکھا جائے گا، وقت آگیا ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل کر جدو جہد کریں، وقتی خوشی کو قبول کیا تو قوم کو کبھی حقیقی جمہوریت نصیب نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب  آئین و قانون کی حکمرانی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،  جعلی نتائج کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی نہیں چلتی،23 فروری کو دھاندلی کیخلاف پشاور میں احتجاج کریں گے، 25 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس بلا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے