18 Feb 2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کے فیصلے کا حتمی اختیار امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو دے دیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کو تحریک انصاف سے اتحاد کا حتمی اختیار پارٹی کی مرکزی مجلس شوری نے دیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس ہوچکے ہیں۔
پارٹی ترجمان نےکہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کو پارٹی کی کمیٹی نے تفصیلی بریف کیاہے، اب امیر جماعت اسلامی اس ضمن میں حتمی فیصلے کااعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اور جماعت اسلامی کی کمیٹی کی آج ہی باہمی مشاورت کاامکان ہے۔