اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسم سرما کے رنگ: کہیں بارش کہیں برفباری، لاہور میں بھی بادلوں کا بسیرا

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(لاہور نیوز) موسم سرما کے رنگ، کہیں بارش کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مری، سوات، وادی نیلم میں برفباری نے موسم حسین بنا دیا ، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور کا کم ازکم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی ،زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ، ہوا کی رفتار10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ نمی کا تناسب80فیصد ریکارڈ کیا گیا، آج سے 21 فروری تک لاہور سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار اور قریبی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سنٹرل کرم میں بھی ہلکی برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی جبکہ وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، نیلم، اپر نیلم، لوات بالا شاردہ، اڑانگ اور کیل ہلمت تاوبٹ میں برفباری  سے بالائی علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع آبر آلود اورمختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے،اُدھر کراچی میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ 20 فروری تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ، چترال ، دیر ، بونیر ، کرک، سوات ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چار سدہ، مانسہرہ اور دیگر شہروں میں وفقے وفقے سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین روز تک آج سے گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، حافظ آباد ، جھنگ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت بلوچستان کے اضلاع  کوئٹہ ، چمن ، زیارث، قلعہ سیف اللہ ، بارکھان اور دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے