اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے، چوری سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور تحریک انصاف کی چوری شدہ سیٹیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں  کہا ہے  کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کئے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کس طرح 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کی جیت کو جعلی مہریں لگوا کر شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان نے رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہو چکا ہے  الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا جسے راتوں رات اقلیت میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فوری طور پر فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مذموم منصوبے میں ملوث تمام افسران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد تمام ملوث مجرموں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے، عوامی منشا کے خلاف ان کے مسترد شدہ گروہ میں اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوششیں فوری ترک کی جائیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ فوراً ان کے قائد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو واپس کیا جائے جن پر عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے