17 Feb 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے 230 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے گرفتار 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 214 ملزمان کی ضمانتیں 19 فروری تک ملتوی کر دیں۔