17 Feb 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازکے ساتھ پولیس کے4سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا، مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سکیورٹی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر فراہم کی گئی، جاتی امرا پربھی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔