اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

ترجمان قیصر شریف  کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر  لیاقت بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شریک ہوئے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مستعفی ہونے کے  فیصلے پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا، اجلاس کے شرکاء نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے