کھیل
شاہ برادرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کا معاملہ ،کپتان شاداب خان نے لب کشائی کردی
16 Feb 2024
16 Feb 2024
(ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادرز کا انتخاب نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ برادرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے تینوں کا انتخاب نہیں کیا، نسیم شاہ خود بھی اس سے پریشان تھے اور ہمیں منع کررہے تھے مگر ہم نے ٹیم کا کمبی نیشن دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز کا انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے، عبید شاہ کی پرفارمنس شاندار ہے،ہمیں تو یقین نہیں تھا کہ ڈرافٹ میں ہماری باری تک پیسر دیگر ٹیموں کی نظر سے بچ چکے ہوں گے مگر موقع ملا تو ان کو منتخب کرلیا۔ نسیم شاہ کے دونوں بھائی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں۔