16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی، اجلاس ن لیگ کی کمیٹی کے اپنی قیادت سے مشاورت کے باعث ملتوی ہوا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اب کل ہو گا۔