اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورنر پنجاب کے لئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کا معاملہ ، مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے ، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی رہنمائوں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمان نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کے لئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کو بطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے