اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد امیدواروں کو دوسری پارٹی کے بجائے اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارکسی دوسری پارٹی کے بجائے اپنی ہی پارٹی کو جوائن کریں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ پارٹی ہے، پی ٹی آئی امیدوار بلے کا نشان جانے سے آزاد الیکشن لڑے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ درخواست میں لکھا جائے کہ ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے لیے احکامات جاری کرے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سینئر قانون دان قاضی انور کو ٹاسک دے دیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے