اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ، شہریوں سے سہولیات بارے رائے لی

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔

کمشنر و ڈی جی نے ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا، ون ونڈو سیل کے تمام سیکشنز اور تعینات عملے کی ورکنگ کا جائزہ لیا،ون ونڈو سیل کی مارننگ شفٹ میں موصول ہونے والی درخواستوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے بلڈنگ پیریڈ کی منظوری اور این او سی کے حصول کے لئے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔

کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے کہا ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز اپنے ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ کریں، شہریوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو سیل سے منسلک ٹاؤن پلاننگ ونگ کو بھی ری ویمپ کیا جائے۔

اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی ، چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم ، ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ عنبر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے