اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا 10 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، وہی وزیراعظم ہو گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا جے یو آئی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے، عوام نے جس کو ووٹ ڈالا حکومت اس کا حق ہے، ہم اسمبلی میں احتجاجاً جائیں گے اور عوام کے سامنے بھی مؤقف پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے