15 Feb 2024
(لاہور نیوز) محمد یاسر حنیف کو انجمن تاجران پیرس مارکیٹ گلی نمبر 29 کا صدر اور محمد رفیق کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
انجمن تاجران مین بازار مصطفی آباد کے انتخابات ہوئے۔ حاجی طارق کو پیرس مارکیٹ گلی نمبر 29 کا سرپرست ، محمد ریاض کو چیئرمین اور محمد شکیل کو نگران منتخب کیا گیا ہے۔
نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری انجمن تاجران مین بازار مصطفی آباد دھرم پورہ میں ہوئی۔ تقریب میں صدر حاجی عابد، چیئرمین ندیم عرف صاحب گجر، عابد سونی ، عباس گجر اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔