اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں: سکندر سلطان راجہ

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر سماعت کی، کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

کامیاب امیدوار کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کر چکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کے لیے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا جاسکتا ہے۔

درخواست گزار بشارت راجہ کے وکیل نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی این اے 55 سے بشارت راجہ جیت رہے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تو فیصلے نہیں دینے، دھاندلی اور نتائج میں رد و بدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں۔

وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، فارم 45 کھول کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے