اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواجہ آصف نے تیل، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کا حل بتا دیا

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تیل، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کا حل بتا دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم اس ملک میں بجلی، گیس چوری کو روک لیں تو 5 سے 10 ارب روپے کے خسارے سے بچ سکتے ہیں، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں لیکن اس میں دیانت داری موجود نہیں ہے، اگر ہم ایسا کریں تو ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی سپورٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں گیس پائپ کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک جاتی ہے، امریکہ، یو اے ای میں سلنڈر گیس کا استعمال ہوتا ہے، سب سے بڑا گیس پائپ لائن نظام صرف پاکستان میں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم موٹر سائیکل کو الیکٹریکل بائیک میں تبدیل کر دیں تو ہمارا 45 فیصد پٹرول بچ جاتا ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی نے مل کر پی ٹی آئی کو دعوت دی تھی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے