14 Feb 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت چودھری سالک حسین نے کی، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔
چودھری سالک حسین ، چودھری وجاہت حسین نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی، نومنتخب اراکین نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے۔