14 Feb 2024
(لاہور نیوز) حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی نے کابینہ کی تشکیل کیلئے پارٹی قائدین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا اور اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
کمیٹی کی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز قائدین کو پیش کی جائیں گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دونوں پارٹیوں کی قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔