اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی کے 4 مزید ارکان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

14 Feb 2024
14 Feb 2024

لاہور: (حسن رضا) آزاد منتخب ہونے والے چار مزید ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

 پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

 چاروں نومنتخب ارکان نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا، چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے  قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

اس  موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  قائد کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے