اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کی آئرن لیڈی مریم نواز، تخت پنجاب کی ذمہ داری نبھانے کیلئے پُرعزم

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک محنت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی پاکستان کی آئرن لیڈی مریم نواز تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری نبھائیں گی۔

عوام نے مریم نواز کو نواز دیا، مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے والی مریم نواز جارحانہ سیاست کی علمبردار، لہجہ بھرپور، سیاسی حکمت عملی بھی شاندار ہے، مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں اپنی تقاریرسے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔

مریم نواز 100 بااثر خواتین میں شامل

مریم نواز کو 2017ء کے لئے دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا، پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کراؤڈ پلر، سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارا، مریم نواز والد کے ساتھ ڈٹ کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں۔

مریم نواز نے جیل میں بی کلاس کی سہولتیں لینے سے انکار کیا اور عام قیدیوں کی طرح قید کاٹی، مریم نواز نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مزاحمت کے بیانیہ سے پیچھے نہ ہٹیں، مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی غیر موجودگی میں ان کا لاہور میں ضمنی الیکشن بھی جیتا، ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں۔

مریم اپنے والد کو واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا، مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو عام انتخابات 2013ء کے دوران ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔

مریم نواز  کا پارٹی کو یوتھ میں مقبول بنانے میں اہم کردار

مریم نواز کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیا، مریم نواز نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دلائے، پارٹی کو یوتھ میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

1999ء میں نوازشریف حکومت برطرف ہوئی تو مریم نواز پر بھی مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، چارماہ تک گھر میں نظر بندی کے بعد سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، نومبر 2011ء میں نواز شریف نے انہیں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیا۔

مریم نواز کی جارحانہ سیاست کا آغاز

پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، 2018ء کے انتخاب میں انہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا مگرانہیں اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال سزا سنا دی گئی، مریم نواز کو 10 سال کے لئے نااہل بھی قرار دیا گیا اور وہ الیکشن نہ لڑ سکیں۔ 

تحریک انصاف کے دور حکومت میں جب لیگی قیادت جیلوں میں تھی تو مریم نواز نے پارٹی کی انتخابی سیاست کا بھی محاذ سنبھالا، ضمنی انتخابات کا میدان لگا تو مریم نواز کی قیادت کے باعث ہی پنجاب کے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ن لیگ کو کامیابی ملی، یہی نہیں خیبر پختونخوا میں بھی ن لیگ نے بعض حلقوں میں میدان مارا۔

مریم مشکل حالات میں عزم صمیم کیساتھ اپنے بیانیے پر ڈٹی رہیں

مریم نواز سیاسی جدوجہد کے لئے کراچی پہنچیں تو ہوٹل میں کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے خاوند کو گرفتار کیا گیا مگر وہ پھر بھی خوفزدہ نہ ہوئیں، نیب مقدمات میں خود کو پیش کرنے لئے ٹھوکر نیاز بیگ آفس پہنچنے پر ان کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ اپنے بیاینہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔

مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پرپابندی عائد ہوئی لیکن وہ ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں، سیاسی مخالفت میں ان پر حکومت نے ایسے مظالم ڈھائے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے والد سے تین سال نہ مل سکیں، اور تو اور اپنے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہ ہوسکیں۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کیا، باپ کی جانشین بیٹی نے سیاست کی بساط پر ایسی چالیں چلیں کہ والد کو وطن واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا اور مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنایا۔

نئی سیاسی تاریخ رقم

اب معاملہ حکومت سازی کا آیا تو پارٹی قیادت نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کیا، یوں پاکستان اور پنجاب کی نئی سیاسی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، جس میں مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھائیں گی۔

مریم نواز کی سیاسی جدوجہد دیکھ کر بلا شبہ کہا جا سکتا ہے کہ

نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا

سوبار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا

اس ایوان میں مرد قائد ایوان تو بہت دیکھے لیکن پہلی بارایک خاتون وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے