(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہورہے وہ حکومت کی سرپرستی کریں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2024
انہوں نے کہا کہ وہ اگلے 5 سال نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مریم نوازنے مزید کہاکہ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے واقف ہیں انہیں نواز شریف کے اصولی مؤقف کا پتا ہے ، شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔