اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز، شہباز ملاقات، وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نوازشریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے ناموں  پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دئیے جانے پرمعاملات زیر غور ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ  ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء  کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں  عطااللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ریاض الحق جج،بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمراسلام اور رانا تنویر حسین کے نام وفاقی وزراء کیلئے زیر غور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے