اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ سے کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے: یاسمین راشد

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں سے کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح عوام نے ووٹ دیا اس پر قوم کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، کیمپین نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی، امیدواروں کے نشان نام پتا کر کے ووٹ ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جنہوں نے جیلوں میں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے