اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا : شاہ محمودقریشی

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چرایاگیا ایسے انتخابات سے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

راولپنڈی کی  اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا تو پاکستان میں ہونے والے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہہ رہا ہے، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ، ان کیلئے شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کو نہیں مان رہے، درخواست ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہیں مان رہے، انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، تحقیقات کی جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات کے بعد میری اور بانی پی ٹی آئی  کی ملاقات نہیں ہوئی، قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بلاول کس منہ سے نون لیگ کے ساتھ اتحاد کریں گے؟،  پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جن کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے وہ اکٹھی ہو جائیں۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ میری بیٹی 14 ہزار کی لیڈ سے جیت رہی تھی، ایک دم رزلٹ آنا بند ہو گئے ، چار بجے تک جاگتا رہا رزلٹ نہیں آرہے تھے ، میری بیٹی کے پاس 281 پولنگ سٹیشن کے فارم 45 موجود ہیں، 16 ہزار 555ووٹ مسترد ہوئے اس کے باوجود جیت رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی ، لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہم الیکشن کمیشن جارہے ہیں ، ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ اگر حکومت بن بھی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے