اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی شرکت

13 Feb 2024
13 Feb 2024

لاہور: (اسامہ غوری+ فہیم حیدر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

لاہور کے پولو گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کی فرنچائزرز سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے ریس کورس پارک کے پولو گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔

ٹرافی کو "دی اورین ٹرافی" کا نام دیا گیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہو گی۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے نویں سیزن میں داخل ہو رہی ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک کامیابی کی کہانی ہے۔

محسن نقوی نے کہا میں لیگ کے ٹائٹل سپانسر ایچ بی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے اپنے تعاون سے ہمارے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے، گزشتہ آٹھ سالوں میں تمام کامیابیاں ایچ بی ایل کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، میں آج یہاں موجود تمام چھ ٹیموں کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بہترین ٹیم اس باوقار ٹرافی کو اٹھائے گی۔

اورین ٹرافی

اورین! مختلف افسانوں اور ثقافتوں میں اکثر آسمانی خط استوا میں واقع ایک نمایاں برج سے منسلک ہوتا ہے، یہ تین روشن ستاروں کے ذریعے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے جو اورین کی پٹی بناتا ہے اور یہ دونوں نصف کرہ سے نظر آتا ہے۔

خالص چاندی سے بنی اور سفید سونے میں لپٹی ہوئی یہ خوبصورت ٹرافی پروقار ہے،900 سے زائد گھنٹے کے نان سٹاپ کام اور 18000 پتھروں کی ہینڈ پلیسمنٹ کے ساتھ یہ ٹرافی ہر نگاہ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہو گا، قذافی سٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب سکیورٹی کے پیش نظر سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستے اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے