اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی میں نئے ارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

13 Feb 2024
13 Feb 2024

لاہور:(لیاقت علی) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیار تیاریاں تیز کردی گئیں۔

ایک طرف عام انتخابات کے بعد جوڑ تو ڑ جاری ہے  تو دوسری طرف پنجاب  اسمبلی میں نئے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اورقائد ایوان کے انتخابات کے لئے بھی تیزی سے تیاریاں ہورہی ہیں، پولنگ بوتھ قائم کردیا  گیا۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان کی ہدایت پر طلب کردہ پہلے اجلاس میں  نو منتخب ارکان  کاحلف ہوگا، پہلے اجلاس کی صدارت موجودہ سپیکر سبطین خان کریں گے، اس کے بعد نیا سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کرائے گا۔

وزیر اعلیٰ کیسے بنے گا؟ قانون کے مطابق تمام چیزوں کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے تمام متعلقہ شعبوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔  

موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سردارسبطین خان کا کہنا ہے کہ  نئے ایوان اور نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے