13 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 3300 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔