اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ نے طلبہ کو بلا سود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دیدی

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے طلباء و طالبات کو آسان شرائط پربلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دےد ی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 40 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا جس پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز کو مبارکباد دیتا ہوں، نگران حکومت نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اور آزادانہ ووٹنگ سے اپنے نمائندے منتخب کئے، ہم جس مقصد کے لئے آئے تھے اس میں سرخرو رہے، مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کرنے کی پوری کوشش کی، پوری ٹیم کا ضمیر مطمئن ہے، ہم نے حتی الوسع عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ نے 10 ہزار طلباء و طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا و طالبات کو پنجاب بینک کے تعاون سے 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 7 ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3 ہزار طالبات کو دی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلٹ کمیٹی کی تشکیل، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے ریسکیو 1122 ایمولینسز میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے آٹو میٹڈ ایکسٹرنل ڈیفیبریلیٹر نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

صوبائی کابینہ نے بہاولپور، لاہور اور ملتان میں ڈرگ کورٹ کے چیئر پرسنز کی تعیناتی کی منظوری دی اور کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 16 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے