اپ ڈیٹس
  • 320.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر دفتر کا افتتاح کردیا

12 Feb 2024
12 Feb 2024

لاہور:(لیاقت علی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی ا و آر ون میں سابق نیول وار کالج کی جگہ بننے والے نئے کمشنر دفتر کا افتتاح کردیا۔

کمشنر لاہورڈویژن کے دفتر کیلئے عمارت کی بحالی اورتزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کا معائنہ کیا اور  نئے کمشنر آفس میں دیگر افسران کے دفاتر دیکھے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے  وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ  آفس میں مانیٹرنگ اور جدید ترین کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، کمشنر لاہور کا دفتر ایک لمبے عرصہ سے ایک کرائے کی عمارت میں تھا، جہاں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے عمارت کی تزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقو ی کا کہنا تھا کہ نئے کمشنر آفس کولاہور کی بہترین اورمرکزی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے،عوام کو نئے کمشنر آفس آنے جانے میں سہولت ہوگی،انتظامی افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے دروازے کھلے رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے