اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی آج پہلی برسی

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) ممتاز اداکار، معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے،انہوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کے لیے کام کیا، پرفارمنگ آرٹس گویا ضیا محی الدین کے مزاج کا نمایاں ترین پہلو رہا۔

نوحہ اور مرثیہ خواں کے طور پر ان کی ایک الگ ہی پہچان رہی، ذاتی زندگی میں بھی وہ ہمیشہ خوش رو، خوش خط اور خوش مزاج نظر آئے۔

ضیا محی الدین نے برطانوی سینما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت برطانیہ میں تھیٹر کے لیے وقف کیا، ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے یادگار کردار ادا کیا۔

ضیا محی الدین نے"ضیا محی الدین شو" کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، حکومت نے مرحوم کو 2012 میں ہلال امتیازسے بھی نوازا۔

عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیا محی الدین 13فروری 2023 کوکراچی میں91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے