اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے چار امپائرز پینل میں شامل کئے گئے، روشن مہاناما مسلسل نویں پی ایس ایل میں میچ ریفری مقرر ہوگئے۔لیگ کے پہلے مرحلے میں 17 سے 27 فروری تک لاہور اور ملتان میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی اور راولپنڈی میں 28 فروری سے 12 مارچ تک 16 میچ کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 14 سے 18 مارچ تک کراچی میں ہونے والے کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار ارکان رچرڈ النگورتھ ، کرس گیفینی احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ علیم ڈار، طارق رشید، شوزیب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگوروگے، آصف یعقوب ، الیکس وارف ۔،عبدالمقیت، محمد آصف ناصر حسین اور عمران جاوید شامل ہیں۔

غیر ملکی امپائرز میں سے النگورتھ اس سے قبل لیگ کے چھ ایڈیشنز میں امپائر رہ چکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل میں 48 میچوں میں امپائرنگ کی ہے، انگلینڈ کے گف اس سے قبل چار ایڈیشنز کے 34 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں، اس کے بعد وارف (11 میچز) اور سری لنکا کے پالیا گوروگے (تین میچز) ہیں۔

نیوزی لینڈ کے گیفینی 18 فروری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان لیگ میں اپنا پہلا میچ سپروائز کریں گے، روشن ماہناما جنہوں نے لیگ کے 97 میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیے ہیں وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن بھی ہیں اپنے مسلسل نویں سال میں پی ایس ایل میں ہوں گے اور تین میچ ریفریوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن کے دیگر اراکین علی نقوی اور محمد جاوید ہیں۔

لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور مائیکل گف امپائرنگ کریں گے، طارق رشید ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ شوزیب رضا ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید سرانجام دیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے