اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہم نئی نسل ہیں اور ہم کافی ڈھیٹ ہیں، عاصم اظہر کا ووٹ ڈالنے کے بعد پیغام

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ووٹ ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لٹیروں کو مزید یہ ملک لوٹنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم نئے زمانے کے بچے ہیں اور کافی ڈھیٹ ہیں۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں بہت فخر محسوس کررہا ہوں کیونکہ تمام مشکلات کے باوجود بھی پاکستانیوں اور خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی اور اپنا حق استعمال کیا۔

گلوکار نے کہا کہ میں ہر ایک پاکستانی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں بھی ووٹ ڈالا، ہم نے ووٹ ڈال کر سب کو بتا دیا ہے کہ ہمارے اندر شعور ہے اور ہم لٹیروں کو اتنی آسانی سے ہمارا ملک نہیں کھانے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم لٹیروں کے خلاف لڑیں گے کیونکہ ہم نئی نسل ہیں اور ہم کافی ڈھیٹ ہیں۔

عاصم اظہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں یہ بھی بتایا کہ پولنگ سٹیشن پر موجود ہر شخص پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے موجود تھا، انتخابی نشان ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی لیکن مشکل کے باوجود بھی لوگوں نے ڈھونڈ لیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے