اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس کا بھارتی گانا گاکر پاکستان سے اظہارِ محبت

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے لیے جہاں عوام پُرجوش نظر آرہے ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ کچھ اداکار تو اپنا کام چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے آبائی شہر کا رُخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال سکیں۔

اسی سلسلے میں معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس گاڑی چلاتے ہوئے بالی ووڈ فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا گانا ‘دیش میرے’ گنگنا رہے ہیں۔

عمران عباس نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل  بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا یہ گانا گنگنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے