اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل او ریٹرن متعارف کروا دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے متعارف کروائے گئے نئے نظام کا اطلاق فروری 2024 سے جمع ہونے والے ٹیکس پیریڈ جنوری 2024 کے سیلز ٹیکس گوشواروں کے لیے کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو اب ایف بی آر اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو الگ الگ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بجائے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل کے ذریعے ایک ہی سیلز ٹیکس گوشوارہ جمع کروانا ہوگا۔

پہلے مرحلے پر سنگل سیلز ٹیکس پورٹل اور ریٹرن کا اطلاق صرف ٹیلی کام سیکٹر کے لیے کیا گیا ہے، پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد سنگل سیلز ٹیکس پورٹل اور ریٹرن کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کی مشاورت سے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل و ریٹرن فارم متعارف کروایا ہے جس کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

سنگل سیلز ٹیکس پورٹل و ریٹرن کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے نظام کو سادہ و آسان بنایا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت آئندہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ایف بی آر اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو الگ الگ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بجائے ایف بی آر کے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل کے ذریعے ایک ہی سیلز ٹیکس گوشوارہ جمع کروانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت صارفین کی تعداد بڑھے گی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں ہونے والے غلطیاں دور ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ سینٹرلائزڈ پلیٹ فارم کے ذریعے متعلقہ ٹیکس معلومات تک رسائی میں آسانی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے