اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہر کوئی غلط سوچ سے عورتوں کو نہیں دیکھتا: حرا ترین

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ حرا ترین نے کہا ہے کہ ہر کوئی غلط سوچ سے عورتوں کو نہیں دیکھتا۔

حال ہی میں حرا ترین نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، پوڈ کاسٹ کے دوران جہاں انہوں نے کیریئراور زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا وہیں خواتین کے مسائل پر بھی بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے عورت مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت ملی تھی لیکن میں نے اس میں شرکت نہیں کی کیوں کہ اب اس مارچ کے جو مقاصد ہیں وہ خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ سے منسلک مختلف چیزوں کی وجہ سے بھی میں اس میں شرکت نہیں کرتی، البتہ میں عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہوں۔

حرا ترین نے کہا کہ فیمنسٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کریں، ملک میں اس وقت ایک طرف یکساں حقوق کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف مردوں سے برتری کی بحث ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کا کوئی مقصد نہیں، وہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، گھریلو تشدد سمیت خواتین پر کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئے۔

حرا نے مزید کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ مزے کہیں اور نہیں،  پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے، اگر وہ بولڈ لباس میں جائیں گی تو یقینی طور پر لوگ انہیں دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے دیکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے