اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آئندہ کبھی آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی: کبریٰ خان

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نےکہا ہے کہ آئندہ کبھی آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے ایک  انٹرویو  میں بتایا کہ فلم سپر سٹار میں  مجھ سے غلط بیانی کیساتھ"  دھڑک بھڑک " گانے پر آئٹم سانگ کروایا گیا، ہدایت کار کی جانب سے کہانی اور پس منظر مختلف بتائے جانے پر میں گانے میں پرفارمنس کے لیے تیار ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  مجھے پہلے ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ میں آئٹم سانگ میں پرفارم کروں گی لیکن جیسے ہی میں شوٹنگ سیٹ پر پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میں عام نہیں بلکہ آئٹم نمبر میں پرفارم کروں گی۔

کبریٰ نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت سارے مرد تھے، جن کے آگے مجھے نخرے دکھاتے ہوئے گزرنا تھا جس وجہ سے شوٹنگ شروع ہوتے ہی میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے ڈانس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے گانوں کی شاعری متنازع اور بیہودہ ہوتی ہے اور ایسی شاعری نہیں ہونی چاہئے، میں  ڈانس پرفارمنس کرتی رہوں گی لیکن ایسی نامناسب شاعری پر مبنی آئٹم نمبرز نہیں کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے