06 Feb 2024
(لاہور نیوز) سول سیکرٹریٹ میں دو روزہ فری سکریننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کیمپ میں کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سکریننگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر اہتمام سکریننگ کیمپ دو روز جاری رہے گا جس میں ایچ آئی وی (ایڈز)، ہیپاٹائٹس بی، سی، بلڈ پریشر، شوگر، ٹی بی کے امراض کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کیمپ میں سرکاری ملازمین کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔