(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی پرانی تصاویر نے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کو بھی تعریف پر مجبور کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ۔
دراصل سوشل میڈیا پر اپنی 20 سال کی عمر کی تصاویر پوسٹ کرنے کا ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں سجل علی سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا۔
مذکورہ ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے سجل نے بھی اپنی 20 سال کی عمر کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " جب میری عمر 20 برس تھی"۔
ان تصاویر میں سجل خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں ،سجل کی اس پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سجل کی ان تصاویر پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے کہا کہ "آپ سب سے پیاری ہیں" ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔