اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، اداکارہ کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سال 2022 میں عریشہ رضی نے عبدللہ فاروقی سے نکاح کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی، اب دو سال بعد عریشہ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد برائیڈل شاور کا انعقاد کیا گیا جس میں عریشہ رضی نے سفید رنگ کی فرشی میکسی زیب تن کی۔

برائیڈل شاور کے بعد یکم فروری کو عریشہ کی  دعائے خیر  منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ہلکا براؤن جوڑا زیب تن کیا جبکہ اس تقریب میں ہر جانب سفید اور گلابی پھولوں کے ساتھ لائٹوں سے مقام کو سجایا گیا۔

دعائے خیر کے بعد اب عریشہ رضی کے مایوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے زرد فرنٹ اوپن پشواس زیب تن کی، دوپٹے کو سر پر سیٹ کیا جبکہ ماتھے پر ٹیکا اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔

اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفوں اوران کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے