اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کیے گئے۔

بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور اور پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ برس پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں برس جنوری کے مہینے میں اب تک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے