اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی طبیعت اب کیسی ہے؟بیٹی نے مداحوں کو صورتحال سے آگاہ کردیا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کےلیجنڈری سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی اداکارہ تزین حسین نے اپنے والد کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ کےمطابق تزین حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے والد طلعت حسین کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار خوشگوار موڈ میں ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم ان تمام خیر خواہوں اور مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! آپ سب کی دعاؤں سے ابو بہت بہتر ہیں، میں اپنے اہلخانہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والدکو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے