03 Feb 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے عوام اور شوبز شخصیات سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
رپورٹ کےمطابق عاصم اظہر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نےاپنے دوستوں، عوامی شخصیات اور مشہور شخصیات سے درخواست کی کہ وہ ووٹ کے حق کی توثیق کریں۔گلوکار نے کہا کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اورشعور بیدار کریں کہ کیا صحیح ہےاور کیا غلط ہے تاکہ وہ اپنے حق کا درست استعمال کرتے ہوئے صحیح لیڈر کو ووٹ ڈالیں۔
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! ہر ایک کو اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے کی ترغیب دیں اور پاکستان کو ووٹ دیکر اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔