03 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لیے۔
پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کیخلاف تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل صنم جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک کے بعد ایک مقدمے میں صنم جاوید کو گرفتار کیا، یہاں سے پولیس کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔