اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی سگریٹ نوشی کی فرمائش کیسے پوری کی؟

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے سیٹ پر پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی فرمائش پوری کردی۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے کی گئی فرمائش کے بارے میں بتایا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب ہم فلم ‘اوم شانتی اوم’ کی شوٹنگ کررہے تھے تو سیٹ پر دو چیزوں کی پابندی تھی، ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے جب بھی سگریٹ نوشی کرنی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر جاکر سگریٹ پیتا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے لیے فلم کے سیٹ پر ہی خصوصی طور پر ٹیبل لگائی جاتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے سے لگایا اور کہا اگر آپ کو سیٹ پر کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ پھر میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے سیٹ سے باہر جانا پڑتا ہے، میری فرمائش سُن کر کنگ خان نے میرے لیے ٹیبل لگوائی اور اُس پر ایش ٹرے رکھ دی۔

واضح رہے کہ جاوید شیخ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں نظر آئے تھے، اس فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے